بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔
بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی واپس روانہ ہوگئیں،رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعرات کو ان کے وکلا کی ملاقات ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر سے جیل میں دو ملاقاتیں کرچکی ہیں اور یہ ان کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تیسری ملاقات تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں، محسن نقوی