یونان کے جنگلات میں آتشزدگی،20افراد ہلاک،درجنوں مکانات جل گئے

Aug 23, 2023 | 10:50:AM

(ویب ڈیسک) یونان کے شمال مشرفی علاقے کے جنگلات میں لگی آگ پر 4 روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، آ جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی، جن کے حوالے سے خدشہ ظاہر ہے کہ وہ تارکین وطن کی لاشیں ہیں۔  

ریسکیو حکام کے مطابق جنگلات کی آگ سے متاثرہ شمالی علاقوں سے 20 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں، آگ سے ہلاک ہونے والے ممکنہ طور پر تارکین وطن ہوسکتے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے، آگ سے کئی مکانات اور گاڑیاں جل گئی ہیں جبکہ  شدید گرم موسم اور خشک ہوائیں آگ پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں۔

 رومانیا کی فائر فائٹنگ ٹیم بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے جبکہ یورپی یونین نے بھی دو فائر فائٹر طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی جزیرے پر رواں ماہ کے اوائل میں آگ لگنے سے 110 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ کینیڈا میں اس ہفتے برٹش کولمبیا میں تیزی سے پھیلنے والی آگ سے نمٹنے کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مودی سرکار برصغیر کی مسلم تاریخ کو مسخ کرنے پر تل گئی

حکام کا بتانا ہے کہ آگ کی وجہ سے کینیڈا کے شمال مغربی علاقے کو خالی کرنے کے لیے جمعہ تک کا وقت دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں کو گاڑیوں اور جہاز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں