معروف بھارتی گلوکار راجو پنجابی انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے نامور 40 سالہ گلوکار راجو پنجابی انتقال کرگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف گلوکار راجو پنجابی کا ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ ایک نامعلوم بیماری میں مبتلا تھے، تاہم ان کی صحت بگڑنے کے بعد اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
راجو پنجابی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کے سیاستدانوں اور مشہور شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں لکھا کہ مشہور ہریانوی گلوکار اور میوزک پروڈیوسر راجو پنجابی کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا، ان کی موت ہریانہ کی میوزک انڈسٹری کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
مزید پڑھیں: زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق راجو پنجابی نے 12 اگست کو اپنا آخری گانا ’’آپ سے مل کے یارا ہم کو اچھا لگا تھا‘‘ ریلیز کیا تھا۔
راجو پنجابی کے مشہور گانوں میں دیسی سی، اچھا لاگے سے اور تو چیز لاجواب شامل ہیں۔