ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف ناکہ بندی کا آغاز

Aug 23, 2023 | 12:30:PM

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز،نان رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف متحرک،لاہورشہر میں ای ٹی اوز کی سربراہی میں ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف ناکہ بندی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے موٹر برانچ کی ریکوری بہتر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے64 ہزار 999 سرکاری، نیم سرکاری اور بڑی پرائیویٹ کمپنیوں کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق64 ہزار 999گاڑیوں کو آن لائن سسٹم پر بلاک کر دیا ہے جس کے بعد بلاک کی گئی کسی بھی گاڑی کی خرید و فروخت اور ٹرانسفر اس وقت تک نہیں ہو سکے گی جب تک گاڑی جس کی ملکیت ہے وہ ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کر دیتا۔

ایکسائز نے سال 2020,21,22 کی 64 ہزاز 999 ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کو اپنے سسٹم میں بلاک کیا ہے ان نادہندگان کے ذمہ 3 ارب دس کروڑ سے زائد رقم واجب الادا ہے جس کی ریکوری کرنا ہے، ٹیکس ادا نہ ہونے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو اپنے ریونیو ٹارگٹ پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔محکمہ ایکسائز نے چیسیز نمبر تبدیلی، مشکوک کاغذات والی اور بڑی ٹیکس ڈیفالٹرگاڑیاں قبضے میں لینے کافیصلہ کیا ہے، محکمہ ایکسائز کی جانب سے سمری لکھ دی گئی جس کے مطابق ٹمپرڈ گاڑیوں  کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔

رواں سال کےنادہندگان کو آگاہی ،گزشتہ سالوں کے ڈیفالٹرز کی گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔صبح سے جاری ناکوں پر ابتک 300سےزائد گاڑیوں کےچالان ،6گاڑیوں کو بند کیا جاچکا ہے۔
،ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو بند کرکے رجسٹریشن کروائی جارہی ہے۔شہری ٹوکن ٹیکس ادائیگی میں پہلے 2ماہ کے دوران 15فیصد رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی نایاب،یوٹیلیٹی اسٹورز سے عوام مایوس لوٹنے لگے

ٹوکن ٹیکس بینک میں جمع کروانے پر10فیصد ،ای پے سےجمع کروانے پر 15فیصد رعایت ہوگی۔

مزیدخبریں