دہشتگردی کیخلاف جنگ خیرات سےنہیں وسائل سےلڑ رہے ہیں:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جنگیں فرد واحد نہیں،قومیں لڑتی ہیں،جو سمجھتے ہیں ہم لڑ کرتھک چکےوہ غلط فہمی کا شکار ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ خیرات سے نہیں وسائل سے لڑ رہے ہیں،پاکستان ہمارا گھر ہے اسے اپنے انداز سے چلائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے،شہدا کی قربانیوں کا صلہ ان کی عزت و تکریم ہے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے ،انتہا پسندی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، ہتھیارنہیں ڈالیں گے، مقابلہ کریں گے،ہم شہدا اورانکی قربانیوں کو نہیں بھولے، معصوم لوگوں کی جانیں لینا کسی طوربھی جائز نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید لطیف کی گرفتاری،سپریم کورٹ سے بڑی خبر آ گئی
دوسری جانب کراچی میں معروف کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل ہوجائیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ توانائی اور خوراک کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے، جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں میں تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، مہنگائی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے، نوجوانوں کی فنی تربیت کی ضرورت ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سننے کی ابتداء کرنے کی ضرورت ہے، انسان کو جو نعمتیں ملتی ہیں وہ فرد واحد کے لئے نہیں ہوتیں، نعمتیں شیئر کرنے کے لئے ہوتی ہیں، کمانا ہدف نہیں ہے، نعمتیں شیئر کرنا سنت ابراہیمی ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ لوگ مایوس ہیں اور کہتے ہیں ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، کیا بھارت سے ماضی میں لوگ ملک چھوڑ کر نہیں گئے؟ ہم کیوں ہر چیز کو منفی انداز میں لے رہے ہیں؟