(سعید احمد) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لاہورشہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 597 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 378 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف ناکہ بندی کا آغاز
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 296 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 8760 روپے میں فروخت ہوگی۔