مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش، تیز ہوا سے زائرین کا سامان بکھر گیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی 

Aug 23, 2023 | 16:22:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز) خانہ کعبہ کے اطراف میں بادلوں کی شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے زائرین کا سامان بکھرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بدلتے موسمی حالات اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے مکہ مکرمہ میں  طوفانی ہواؤں سے عمرہ ادائیگی کیلئے آئے ہوئے لوگوں کی چیزیں اور سامان بکھر گیا۔ 

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ کے دیگرعلاقوں میں موسلا دھار بارش کی اطلاعات کے مطابق سڑکیں بھی  زیر آب آگئیں۔  یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو بارش اور گردو غبار کی پیش گوئی کی تھی۔

واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں