(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
مالی سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی،نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، منظوری سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہو گا,نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسائل کے حل کیلئے ’’واٹس ایپ‘‘ نمبر جاری
حتمی فیصلہ اور نوٹیفکیسن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔