(طیب سیف) اقرا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر رضوان باری کے خلاف ایف آئی اے مقدمہ کا معاملہ، یونیورسٹی نے بھی اپنے مؤقف سے آ گاہ کر دیا۔
ترجمان اقرا یونیورسٹی اسلام آباد کے مطابق یونیورسٹی ملازم کے خلاف ہراسانی کا کیس سامنے آنے پر کاروائی کی گئی تھی، رضوان باری کو 10 مارچ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا، رضوان باری کے متاثرین میں تاحال کسی طالبہ نے درخواست نہیں دی، یونیورسٹی نے رضوان باری کو بذریعہ پبلک نوٹس نوکری سے نکالا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں کیا کرتے ہیں؟ بابراعوان نے اندر کی خبر سنا دی
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اقرا یونیورسٹی اسلام آباد کو طالبہ کی ہراسانی سے متعلق شکایات موصول ہونے پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا، گزشتہ دنوں ایف آئی کی جانب سے معاملے کی مزید تعقیقات کرتے ہوئے رضوان باری کو گرفتار کیا ہے۔