(24 نیوز)ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، تمام ریکارڈ توڑ دیئے،انٹربینک میں 63 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روہے مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 63پیسے مہنگا ہوگیا ،کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 299.01 روپے سے بڑھ کر299.64 روپے کی نئی بلند سطح پر بند ہوا,ماہرین کے مطابق بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر شدید پریشر ہے۔
انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 6 روپے مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے سے بڑھ کر 312 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ,اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 340 روپے کی سطح پر پہنچ گیا , برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگا ہوکر پہلی بار 400 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم 1.30 روپے مہنگا ہوکر 86.30 روپےجبکہ سعودی ریال 50 پیسے مہنگا ہوکر 83.80 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں استحکام رہا,100 انڈیکس میں 0.73 پوائنٹس اضافے سے 47418 کی سطح پر بند ہوا, 18.8 کروڑ شئیرز میں سودے کئے گئےشئیرز کی مالیت 8.7 ارب روپے رہی ،دن بھر میں 320 کمپنیوں میں سے 186 کمپنیوں کے شئیرز گرواٹ کا شکار رہےاور 106 کمپنیوں میں تیزی رہی.