جب چیف جسٹس صاحب نے فیصلہ سنا ہی دیا توہائیکورٹ کے انتظار کی بھی کیا ضرورت ؟مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس پر ردعمل میں کہاہے کہ جب چیف جسٹس صاحب نے فیصلہ سنا ہی دیا ہے تو کل ہائیکورٹ کے انتظار کی بھی کیا ضرورت ہے؟
جب چیف جسٹس صاحب نے فیصلہ سنا ہی دیا ہے تو کل ہائیکورٹ کے انتظار کی بھی کیا ضرورت ہے۔۔۔؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 23, 2023
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہناتھا کہ چیف جسٹس کی وکالت کرنا چیئرمین کو اچھا نہیں بنا سکتی،ایسا کرنے سے چیف جسٹس کا امیج خراب ہو گا۔
CJP pleading for IK doesn’t make IK look good, it makes CJP look bad. Very brazen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 23, 2023
یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاتھا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، اگر کوئی فیصلہ غلط ہے تو اس میں مداخلت کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس؛ انسداد دہشتگردی عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بڑا فیصلہ