"قانون کی ایک ترتیب موجود ہے، جو کچھ لوگوں کیلئے الٹ دی جاتی ہے"، عطاءتارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ( ن) کے رہنما عطاءتارڑ نے کہا کہ "قانون میں ایک ترتیب موجود ہے جو کچھ لوگوں کیلئے الٹ دی جاتی ہے, جس کی مثال پاناما کیس ہے۔"
تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت ہی انہونی ہوئی، میں ایک عام سا قانون دان ہو مختلف تحریکوں کاحصہ بھی رہا ہوں، میں نے ہمیشہ رول اف لاء کے لیے جدو جہد کی، ہر مقدمے کی ترتیب ہوتی ہے مقدمہ کہاں کہاں سنا جانا ہے ،ہر مجرم کے پاس اپیل کا آپشن ہوتا ہے، سیش کورٹ ،ہائکورٹ اور پھر سپریم کورٹ جایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی پابندی عائد
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون میں ایک ترتیب موجود ہے یہ ترتیب کچھ لوگوں کے لیے الٹا دی جاتی ہے، پاناما کیس ایک بہترین مثال ہے، جب ایسا ہوتا ہے تو اس کیس پر اثر انداز بھی ہوا جاتا ہے۔