پی ٹی آئی کے ایک اور اہم رہنما کی ساتھیوں سمیت پاکستان استحکام پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Aug 23, 2023 | 19:53:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سابق رہنماسید تحسین نوازگردیزی نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بہاولپور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرسیدتحسین گردیزی نے استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں بہاولپورسےسردار ملک جہانزیب،علی زین بخاری، عاصم خان، مون چوہان شریک تھے۔

ملاقات کے دوران سید تحسین گردیزی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس؛ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی

جہانگیرخان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مفلر پہنائے جبکہ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "سید تحسین نوازگردیزی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔"

مزیدخبریں