سائفر کا ماسٹر مائنڈ کون؟ سابق سربراہ آئی ایس آئی کے بیٹے عبداللہ گل نے بڑا دعویٰ کر دیا

Aug 23, 2023 | 21:32:PM

(ویب ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل مرحوم کے بیٹے عبداللہ گل نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دوران تفتیش سائفر سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے سارا ملبہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید پر ڈال دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل مرحوم کے بیٹے عبداللہ گل نے لکھا کہ ’’ سائفر کے ماسٹر مائنڈ جنرل ر فیض حمید نکلے ، جن کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا، عمران خان توشہ خانہ ریفرنس کیس میں گرفتار ہیں ان کو عدالت سے سزا بھی سنائی جا چکی ہے اور سائفر کیس میں گرفتاری بھی ڈال دی گئی ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کی سیاسی میدان میں عدم موجودگی ،پیچھے سے اہم وکٹ گئی

عبداللہ گل نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’’ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے ایف آئی اے کے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ سائفر سازش میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے، یہ سب اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ر فیض حمید کا کیا دھرا ہے، اس بیان پر تحقیقات کا دائرہ پھیلا دیا گیا اور اس میں جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید سے تحقیقات کی گئیں‘‘۔

عبداللہ گل نے اپنے جاری کردہ پیغام میں یہ بھی لکھا کہ ’’ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ادارے نے عسکری ادارے سے سابق جرنیل کی با ضابطہ گرفتاری کی اجازت طلب کی ہے‘‘۔

مزیدخبریں