تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Aug 23, 2023 | 21:59:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت  خطۂ پوٹھوہار ،بالائی  پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی ،جبکہ  ملک کے دیگر علا قوں میں موسم  گرم اور مرطوب  رہے گا۔   

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے جبکہ اس دوران  موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ خطۂ پوٹھوہار،بالائی  پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع اور  چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم  گرم اور مرطوب  رہے گا۔   

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  خیبرپختونخوا  کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا، چترال، دیر،سوات،  بٹگرام، شانگلہ،  تورغر، بونیر، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

صوبہ پنجاب   میں مری ، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ  ،نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ،گجرات،اوکاڑہ،قصور، سا ہیوال، فیصل آباد، جھنگ اور ٹو بہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ہے ،اور  چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ  صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل
رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا، تاہم  ساحلی علاقوں میں  ہلکی بارش اور بوندا باندی  کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  اس دوران   کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

مزیدخبریں