عام انتخابات سے قبل سندھ میں بڑے پیمانے پر افسر شاہی کی اکھاڑ پچھاڑ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو)عام انتخابات سے قبل سندھ میں بڑے پیمانے پر افسر شاہی کی اکھاڑ پچھاڑ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس پچیس اگست کو جمعہ کے روز ہوگا ،اجلاس صبح ساڑے نو بجے اسلام آباد میں ہوگا ،اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ،چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ شرکت کریں گے ،اجلاس میں سندھ میں عام انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں الیکشن سے قبل افسران کے تقرر وتبادلوں پر غور کیا جائے گا ،الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد افسر شاہی کی اکھاڑ پچھاڑ کردی جائے گی ،افسران میں ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، سیکریٹریز کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز ،ڈی آئی جیز ،ایس ایس پیز اور دیگر افسران شامل ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کی سیاسی میدان میں عدم موجودگی ،پیچھے سے اہم وکٹ گئی