خیبرپختونخوا میں شہریوں کیلئے صحت کارڈ کی سہولت دوبارہ سے بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت پر صحت کارڈ پروگرام بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں مشیر برائے وزیراعلیٰ ڈاکٹر ریاض انور نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انشورنس کمپنی کے ساتھ بات چیت کی جس کا اختتام کامیاب مذاکرات کے ساتھ ہوا۔مذاکرات کی کامیابی کے بعد انہوں نے صحت کارڈ پروگرام بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشورنس کمپنی کو بقایہ جات کی ادائیگی ایک ہفتے میں کردی جائے گی۔
ڈاکٹر ریاض انور نے بتایا کہ انشورنس کمپنی کے 33ارب سے زائد بقایاجات ہیں، جو ادا کرنے کی یقین دہانی پر دوبارہ سے سروس شروع کی جارہی ہے، صوبے کے عوام کو مفت علاج کی سہولت دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پر علاج ختم نہیں کیا گیا تھا البتہ عدم ادائیگی کی وجہ سے وقتی طور پر معطل ہوا تھا، جو اب دوبارہ سے بحال ہوگیا ہے۔
نگراں مشیر نے بتایاکہ انشورنس کمپنی کے بقایاجات ادائیگی کے لئے لائحہ عمل طے کررہے ہیں، صحت کارڈ پر علاج کے طریقہ کار مزید بہتر کرنے کی گنجائش ہے، پروگرام کو مزید اسٹریم لائن کرنے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔کامیاب مذاکرات کے بعد انشورنس کمپنی نے بھی صحت کارڈ سروس بحال کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان کی سیاسی میدان میں عدم موجودگی ،پیچھے سے اہم وکٹ گئی