طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا

Aug 23, 2023 | 23:27:PM

(ویب ڈیسک)ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ طالبان فورسز نے اس کے عملے میں شامل سے ایک فوٹوگرافر کو گرفتار کیا ہے جو ذاتی سفر پر کابل گیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان فورسز نے اس کے کیمرہ مین محمد حسین ولایتی کو گذشتہ ہفتے کے روز کابل کے ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا، گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

ایجنسی نے طالبان کو ایک انتباہ میں کہا کہ ایرانی صحافیوں کے ساتھ (طالبان) کے برتا پر ایرانیوں کے منفی رویے کو دیکھتے ہوئے تحریک سے توقع ہے کہ وہ ایرانی فوٹوگرافر کو جلد رہا کر دے گی۔

8 اگست 1998 کو مزار شریف میں ارنا نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سمیت ایرانی قونصل خانے کےعملے کے آٹھ ارکان کے قتل کے بعد تہران اور طالبان کے درمیان تعلقات برسوں سے خراب ہوتے چلے آ رہے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق اس کے فوٹوگرافر نے دس دن کابل میں ایک ذاتی سفر پر گزارے۔ اسے ہفتہ کو افغان دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر روکا گیا، جب وہ تہران واپس جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل

ایرانی سفارتخانے کے ناظم الامور حسین کاظمی قومی نے کہا کہ ان کی ٹیم گرفتار فوٹوگرافر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ انہوں نےطالبان حکومت کی انٹیلی جنس سروس سے رابطہ کیا تھا۔

مزیدخبریں