امریکی صدارتی انتخابات،کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک نامزدگی قبول کرلی

امریکہ اورعوام سےمحبت میری پرورش میں شامل تھی، صد ربن گئی تو ہم مزید مضبوط ہوں گے،کنونشن سے خطاب

Aug 23, 2024 | 09:10:AM
امریکی صدارتی انتخابات،کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک نامزدگی قبول کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کملا ہیرس نے امریکی صدارتی الیکشن کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے نامزدگی قبول کرلی

ڈیموکریٹک پارٹی کے چار روزہ نیشنل کنونشن کے آخری روز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں اور ورکروں سے اپنے خطاب میں کملا ہیرس نے کہا کہ امریکہ اورعوام سےمحبت میری پرورش میں شامل تھی،امریکہ اورعوام میرے لیے سب سے بڑھ کر ہے،اگرمیں صد ربن گئی تو ہم مزید مضبوط ہوں گے۔

کملا ہیرس  نے کہا کہ امریکی آزادی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کروں گی، ڈونلڈ ٹرمپ بہت سے معاملات میں غیر سنجیدہ انسان ہیں،ٹرمپ کے دوبارہ وائٹ ہاؤس میں آنے کے نتائج سنگین ہوں گے،وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کا دور افراتفری سے بھرپور تھا،ٹرمپ نے گزشتہ الیکشن کے بعد جو کچھ کیااس سے بھی بدتر ہو سکتا ہے،ٹرمپ نے مسلح ہجوم کو کیپیٹل ہل بھیجا تھا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بطور صدر تمام امریکیوں کو ہماری اعلیٰ ترین امنگوں کے گرد متحد کروں گی۔