یہ عائشہ ٹاکیہ کوکیاہوگیا؟مداح ان کا نیاروپ دیکھ کر حیران
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تو بالکل پہچانی نہیں جارہی تھیں جس پر مداحوں نے حیرانی کااظہارکیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم "وانٹڈ" سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ، جو اب عائشہ فرحان ہیں، کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تومداحوں نے اسے خاص پسند نہیں کیا بلکہ اس پر حیرانی کااظہارکیاہے۔
اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تواسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کیونکہ نئے روپ میں وہ بالکل نہیں پہچانی جارہی تھیں،مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس انداز کو بالکل پسند نہیں کیا گیا بلکہ اکثر نے اس انداز پر ان پر تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے پتہ ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ پلاسٹک سرجری کروائی ہے ،میں نے اس کے بعد بھی ان کو دیکھا تھا لیکن اس مرتبہ تو وہ بالکل نہیں پہچانی گئیں۔
ایک اورصارف نے حیران ہو کر سوال کیا کہ کیا یہ عائشہ ٹاکیہ ہی ہیں؟ ایک نے لکھا کہ تم تو ایک وقت میں بالی ووڈ کی کوئین تھیں، ایک نے لکھا کہ کیا آپ وہی ٹارزن دا ونڈر کار والی کیوٹ عائشہ ٹاکیہ ہو؟ اتنا چینج کیوں کیا؟ایک صارف نے لکھا کہ ایک خوب صورت چہرے کو پلاسٹک سرجری نے برباد کردیا۔
بعض صارفین نے اس پرافسوس کا اظہار کیاہے کہ کیوں عائشہ اپنی قدرتی خوب صورتی خراب کر رہی ہیں؟ بہت سے صارفین نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیا ہے۔
چند سال قبل خبریں آئی تھیں کہ عائشہ ٹاکیہ نے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے،ان کے چہرے پر بھی واضح فرق محسوس کیا گیا تھا تاہم اداکارہ نے کسی سرجری کروانے سے انکار کیا تھا۔