موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ترجیحات میں شامل ہے:مریم نواز

Aug 23, 2024 | 09:51:AM
موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ترجیحات میں شامل ہے:مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےجرمنی کے وفدنے ملاقات کی ہے۔وفد کی قیادت جرمن وزیراقتصادی تعاون وترقی مسزسوینجاشولزنے کی۔
ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی اور تحفظ ماحولیات سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
 ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جرمنی کیجانب سےسیلاب زدگان کیلئے 91.1 ملین یورو کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔
 ملاقات کے دوران کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں اشتراک کارپر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ترجیحات میں شامل ہیں، پہلی مرتبہ ماحولیات کیلئے بجٹ میں 400فیصد اضافہ کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سکلڈ خواتین گارمنٹس انڈسٹری میں شاندار روزگار حاصل کر سکیں گی،وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب میں تعلیم وصحت کے شعبوں میں ریفارمز سے بھی آگاہ کیا۔جرمن وزیرنے وزیر اعلیٰ مریم نوازکا شکریہ ادا کیا اور گارمنٹس سٹی پراجیکٹ کو سراہا۔