" میرے باغیچے میں سب سے خوبصورت پھول کِھل گیا "اداکارہ مریم نورماں بن گئی

بیٹے کا نام نائل اسماعیل رکھا ہے،اس خاص نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے

Aug 23, 2024 | 10:19:AM

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کانام انہوں نے نائل اسماعیل رکھا ہے۔

مریم نور نے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے فوٹواینڈویڈیوایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے پریگنینسی فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں،مذکورہ تصاویر میں مریم نور بڑے خوشگوار موڈ میں گارڈن میں بیٹھی ہیں،اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے ننھے شہزادے کے کپڑوں کی جھلک بھی مداحوں کو دکھائی اوربتایاکہ میرے باغیچے میں سب سے قیمتی اور خوبصورت پھول کِھل گیا ہے،میں نے اور میرے شوہر نے سب کی دُعاؤں کے ساتھ  اپنے  بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

اُنہوں نے مداحوں کو اپنے ننھے شہزادے کانام بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام نائل اسماعیل رکھا ہے،میں اس خاص نعمت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے،ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل زندگی ایک پہیلی اور دل پر زخم کھائے ہیں جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مریم نور نے سال 2022 میں اسماعیل بٹ نامی شخص کے ساتھ شادی کی تھی۔

مزیدخبریں