فردوس جمال کی ایک بار پھرماہرہ خان پر تنقید ،بوڑھی عورت قرار دےدیا

اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے

Aug 23, 2024 | 10:46:AM

(ویب ڈیسک)سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھرصف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان کی خوب صورتی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بوڑھی عورت قرار دے دیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئراداکارفردوس جمال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُن سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ ماہرہ خان بوڑھی لگتی ہیں، اُنہیں ڈراموں یا فلموں میں ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار دینے چاہئیں لیکن آپ کے اس بیان کے بعد اداکارہ نے سُپر ہٹ فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تو اس پر آپ کیا کہنا چاہیں گے؟اس سوال کے جواب میں فردوس جمال  نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عمر سے متعلق حقیقت بتائی تھی،وہ اپنی اصل عمر کے مطابق بوڑھی عورت ہیں۔

فردوس جمال نےمزید کہا کہ اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوب صورت نظر آتی ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے، ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے،میری نظر میں وہ خوبصورت نہیں۔

میزبان نے سینئر اداکار سے کہا کہ پاکستان کے 90 فیصد لوگوں کو ماہرہ خان خوب صورت نظر آتی ہیں جس پر فردوس جمال نے کہا کہ اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں، کیا میں بھی اُن کی طرح پاگل بن جاؤں،میں ایلزبتھ ٹیلر جیسی اداکاراؤں کی اداکاری کو دیکھ کر ہی اداکاری کا موازنہ کرتا ہوں اور ہر انسان کا اپنا زاویہ ہوتا ہے، اداکاری اور خوب صورتی سے متعلق میرا اپنا زاویہ ہے،میں اپنی سوچ اور نظریے کے حساب سے چیزوں کو دیکھتا ہوں،میں خوب صورتی سے متعلق اپنے بیان پر پہلے بھی قائم تھا، آج بھی قائم ہوں اور ہمیشہ قائم رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعید کو اداکاری میں صفر نمبر کس نے دیئے ؟

یہ بھی پڑھیں:" میرے باغیچے میں سب سے خوبصورت پھول کِھل گیا "اداکارہ مریم نورماں بن گئی

واضح رہے کہ سال 2019 ء میں سینئراداکارفردوس جمال نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتاکہ ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہیئں،ماہرہ خان ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ نہ تو ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن.

فردوس جمال نے کہاکہ ماہرہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں