شاہ رخ خان ابوظہبی میں ہونےوالے  آئیفا ایوارڈز  2024ءکی میزبانی کریں گے 

 2017ء میں بالی ووڈ کےکنگ کی 25 سالہ فلمی خدمات پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا تھا

Aug 23, 2024 | 11:15:AM
 شاہ رخ خان ابوظہبی میں ہونےوالے  آئیفا ایوارڈز  2024ءکی میزبانی کریں گے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ابوظہبی میں ہونے والے  آئیفا ایوارڈز  2024ءکی میزبانی کریں گے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئیفاایوارڈزکے ایونٹ کو مزید شاندار بنانے کے لیے اس باربالی ووڈ کے کنگ خان کی میزبانی کی واپسی متوقع ہے  تاہم  آئیفا کی طرف سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ایوارڈزکے منتظمین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں لکھا کہ بالی ووڈ کنگ برسوں سے اس تقریب میں شریک ہورہے ہیں اور وہ اس کا اہم حصہ بن گئے ہیں،اعلامیہ کے مطابق شاہ رخ خان کی آئیفا میں شاندار پرفارمنس اور ناقابل فراموش تقاریر نے ایونٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے،شاہ رخ خان کو متعدد بار اپنی فلموں دیوداس، ویرزارا اور مائی نیم از خان پر بہترین اداکار کے ایوارڈ بھی دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس جمال کی ایک بار پھرماہرہ خان پر تنقید ،بوڑھی عورت قرار دےدیا

 2017ء میں بالی ووڈ کے نامور اداکارکی فلمی صنعت میں 25 سالہ خدمات پر انہیں خصوصی خراج تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔