میری ناک بہت تیز ، پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں،صباقمر

انتہائی صفائی پسند ہوں،اگر ڈیزائنر کے کپڑوں سے بھی بدبو آئے تو پہننا پسند نہیں کرتی

Aug 23, 2024 | 11:25:AM
 میری ناک بہت تیز ، پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں،صباقمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ صبا قمر کے ایک پرانے انٹرویوکاکلپ سوشل میڈیاپر وائرل ہوا ہے جس میں معروف اداکارہ نے بتایاتھاکہ  میں اپنے پاس سے گزرنے والے لوگوں کو سونگھتی ہوں،میری یہ عادت بہت گندی ہے  لیکن مجھے یہ بھی  پتہ  ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے۔

صباقمر نے یہ انٹرویو ڈرامہ سیریل "فراڈ" کی تشہیری مہم کے دوران دیاتھا،اس ڈرامہ سیریل میں صباقمرکے ساتھ اداکار احسن خان، میکال ذوالفقار، رابعہ کلثوم، نعیمہ بٹ اوردیگر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور مداحوں کی جانب سے صبا قمرکی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

اس انٹرویومیں معروف اداکارہ نے  یہ بھی بتایا تھا کہ میں انتہائی صفائی پسند ہوں، صفائی پر سمجھوتہ نہیں کرتی،اگر مجھے کسی ڈیزائنر کے کپڑوں سے بھی بدبو آجائے تو میں وہ کپڑے پہننا پسند نہیں کرتی، سیٹ پر کئی لوگ ڈیزائنر کے آئے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں کروڑوں کی چیز بھی گندگی کے باعث چھوڑسکتی ہوں۔