کوئٹہ میں کانگووائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

Aug 23, 2024 | 11:53:AM

(عیسیٰ ترین) محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریض فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ہے۔
14سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ سے ہے جس کے خون کے ٹیسٹ سے کانگووائرس کی تصدیق ہوئی ، رواں سال کانگووائرس کایہ 23واں پازٹیوکیس ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کانگووائرس کےباعث 5 مریض انتقال کرچکےہیں۔

مزیدخبریں