موٹروے ایم 2 بھیرہ کے قریب گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

Aug 23, 2024 | 12:03:PM
موٹروے ایم 2 بھیرہ کے قریب گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موٹر وے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کھڑی گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق دوران پیٹرولنگ بھیرا کے قریب اطلاع ملی کہ ایک گاڑی سڑک کنارے کھڑی ہے، مدد کی غرض سے جب وہاں پہنچے تو گاڑی میں پانچ افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرا پہنچایا گیا۔

ہسپتال میں دوران علاج  چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بے ہوشی کی حالت میں لائے گئے ایک مریض کی حالت نازک ہے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں اور اسلام آباد کی جانب سفر کر رہے تھے۔

 ڈاکٹروں کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔ جاں بحق افراد میں 60 سالہ رومیلا، 30 سالہ مہوش، 28 سالہ ثمر اور 4 سالہ عون شامل ہیں جبکہ 30 سالہ عمر قاسم ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 ڈرائیور کے ابتدائی بیان کے مطابق تمام افراد نے جوس پیا تھا، ذرائع کے مطابق، پولیس کو گاڑی سے جوس کے ایکسپائر ڈبے مل گئے، ڈرائیور عمر قاسم کو طبی امداد دیکر سروسز ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کا کہناہے پوسٹمارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

پولیس سٹیشن پھلروان، بھیرا کا عملہ بھی ہسپتال پہنچ گیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔