وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)سیکریٹری صنعت و پیدوار نے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے فیصلے کی تصدیق کر دی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیدوار نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی کے فیصلے کابینہ کو بھجوائے جائیں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز سے متعلق وزارت صنعت و پیداوار عمل درآمد کے لیے ایکشن پلان دے گی، ملازمین کے لیے پیکیج پر کام کیا جا رہا ہے۔
سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کو دوسرے اداروں میں بھیجنے کے لیے کام جاری ہے۔حکومت غیر ضروری کاروبار سے باہر نکلنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف دینے سے مقابلے کی فضا ختم ہو جاتی ہے۔