راولپنڈی ٹیسٹ کاتیسرا روز،بنگلادیش کی دوسری وکٹ گرگئی
دوسرے دن کے اختتام تک بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں27 رنز بنائے تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں کھیلے جانےوالے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرےروز پاکستان کے448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی دوسری وکٹ گرگئی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا آغاز ہوچکا ہے اور مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے،بنگلادیش کی دوسری وکٹ 53 رنز پر گرگئی ،نجم الحسین شنٹو 16 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے جن کی وکٹ خرم شہزاد نے لی،اس سے قبل ذاکر حسن 12 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پرآئوٹ ہوئے جن کا کیچ وکٹوں کے پیچھے رضوان نے لیا۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں27 رنز بنائے تھے۔
کھیل کے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی،محمدرضوان اورسعودشکیل نےذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی،سعود شکیل نے 141رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ محمد رضوان 171 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے،اس کے علاوہ صائم ایوب نے 56 رنز بنائے،عبد اللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود6، بابر صفر، سلمان علی آغا نے 19 رنز اسکور کیے جبکہ شاہین 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،پاکستان نے 141 اوورز بیٹنگ کرکے 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرکر دی تھی،بنگلادیش کی جانب سے شریفل اور حسن محمود نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
مہمان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز اسکور کیے تھے،کھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کردیا، تاہم صائم ایوب اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی پوزیشن کو بہتر کیا۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیل کے پہلے روز 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور پرگری جب عبد اللہ شفیق 2 رنز پر پویلین لوٹے، اس کے بعد دوسری وکٹ 14 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی گری جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،قومی ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 2 گیندوں کا سامنا کرکے صفر پرآؤٹ ہوئے، ان کے بعد نوجوان بیٹر صائم ایوب 56 رنز پر آؤٹ ہوئے۔