ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا،چھ نئے مریض رپورٹ

Aug 23, 2024 | 12:39:PM
ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا،چھ نئے مریض رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بارشوں کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے لگا ،24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 3   راولپنڈی میں 2 اور شیخوپورہ  میں ایک نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ۔

حالیہ بارشوں کے باعث مچھروں کی افزائش بڑھ گئی ہے ، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 3 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ راولپنڈی میں 2 اور شیخوپورہ میں ڈینگی بخار کا ایک مریض سامنےآیا ہے ۔ 

 صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم میں ڈینگی وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے، اس لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد لازمی کریں ۔