سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا دائرہ اختیار لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا دائرہ اختیار لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، عدالت نے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو چکوال ٹیکسٹائل کے شئیرز منتقل نہ کرنے کا آرڈر معطل کردیا،عدالت نے چیئرمین سکیورٹی ایکسچینج کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔
جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے شہری کامران رشید کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے شاید اکرام صدیقی اور بریسٹر ساجد اکرام صدیقی پیش ہوئے ، شاہد اکرام صدیقی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کسی بھی شخص کو کاروبار کرنے سے نہیں روکا جا سکتا ، کسی کے کاروبار روکنے کا حکم دینا انسانی بنیادی حقوق کے خلاف ہے ، ایس ای سی پی کے وکلاء نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے قانون اور دائرہ اختیار کے مطابق آرڈر کیا ،درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
شاہد اکرام صدیقی ایڈوکیٹ نے کہا ایس ای سی پی کے پاس کسی کے شیئرز متنقل نہ کرنے کا حکم دینا اس کا دائرہ اختیار میں نہیں ہے،استدعا ہے کہ عدالت سکیورٹی ایکسچینج کے ارڈرز کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم عدم قرار دے،ایس ای سی پی کے وکلاء نے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ایس ای سی پی کا آرڈر معطل کرنے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔