وجاہت رؤف نے پاکستانی سکرینز پربھارتی فلمیں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا

بالی ووڈ فلم

Aug 23, 2024 | 13:05:PM
وجاہت رؤف نے پاکستانی سکرینز پربھارتی فلمیں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ہدایت کار، اداکار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلمیں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

وجاہت رؤف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم "اسٹری 2"کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے فلم "اسٹری 2" لندن میں دیکھی  ہے جس کے لئے سنیما گھر بھرا ہوا تھا، فلم دیکھنے والوں نے ہر ڈائیلاگ پر قہقہے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری نے خواتین پر ظلم کرنےوالے مردوں کی مردانگی چھیننے کامطالبہ کردیا

وجاہت رؤف نے فلم کے ہیرو راج کمار اور اداکارہ شردھا کپور سمیت  کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں کی تعریف بھی کی اورآخر میں لکھا کہ وہ بھارتی فلموں کو اپنی اسکرینز پر دیکھنا یاد کررہے ہیں۔