وفاقی تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان، پنجاب کالجز نے پھر میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا جن میں ایک بار پھر پنجاب گروپ آف کالجز نے میدان مار لیا۔
پنجاب گروپ آف کالجز تعلیم کے میدان میں پھر سب سے آگے، پنجاب کالج کی عروبہ آصف نے وفاقی تعلیمی بورڈ میں پری میڈیکل گروپ میں ٹاپ کیا ہے، اسی طرح کامرس اور ہیومینٹیز گروپ میں بھی پنجاب کالج سب سے آگے ہے۔
علاوہ ازیں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سالانہ نتائج میں پری میڈیکل گروپ میں لڑکیوں نے تمام پوزیشنز اپنے نام کر لیں، پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن اقراء نامی طالبہ نے حاصل جبکہ تیسری پوزیشن بھی لڑکیوں کے نام رہی۔
فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت تاریخی موڑ پر ہے، اس وقت ہمیں کھڑے نہیں رہنا چل پڑنا ہے، نوجوانوں کو ساتھ لیے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے۔