ہماری اجازت کے بغیر کوئی پنجاب اور سندھ میں جلسہ نہیں کرسکتا: فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جب تک ہم اجازت نہیں دینگے کوئی پنجاب اور سندھ میں جلسہ نہیں کرسکتا، ناچنے والے گھوڑے کبھی دوڑتے نہیں، 8 ستمبر کو بھی پی ٹی آئی کا جلسہ ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہا۔
فیصل کریم کنڈی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صبح ساڑھے 7 بجے کونسا وقت ہے قیدی سے ملاقات کا؟ 8 ستمبرکو پی ٹی آئی والے ساڑھے 6 بجے بانی سے مل کرجلسہ ملتوی کرینگے، کے پی میں دہشتگردوں کو تو پناہ دی جاتی ہے لیکن سیاحوں کو آنے کی اجازت نہیں ، کسی سیاح کوآنے نہیں دیا جاتا کیونکہ یہاں امن امان کی صورتحال خراب ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسزاور پولیس کے جوان شہید ہورہے ہیں، حکومت بے خبر ہے، ڈی آئی خان میں ٹولے گھوم رہے ہیں سرکاری ملازمین کو اغواء کیا جارہا ہے، پشاور سے ڈی آئی خان موٹر وے پرکھلے عام تلاشی لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چوروں کی چوری پکڑنے کے لیے ڈاکوؤں کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو کرپشن کی نشاندہی کرتا ہے تو صوبائی کابینہ سے فارغ کردیاجاتا ہے، خیبرپختونخوا کی تاریخ میں بدترین کرپشن ہورہی ہے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلوں کا ریٹ مقرر ہے ، کلاس فور تک کی نوکریاں فروخت ہورہی ہیں، جلسے کا انعقاد نہ کرنے پراستعفیٰ دینے کا دعویٰ کیا گیا اب استعفیٰ دیا جائے نا ؟۔