سپریم کورٹ: بجلی بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

Aug 23, 2024 | 17:08:PM
سپریم کورٹ: بجلی بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 26 اگست کو بجلی بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کیخلاف کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس نعیم اختر افغان 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے، سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ نے خوشخبری سنا دی

واضح رہے کہ مخلتف صنعتوں نے فیول پرائس اور سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو سپریم کورٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔