لگتا ہے آج ہم شہید ہو جائیں گے,حملے سے چند منٹ پہلے اہلکاروں کی بات چیت کرتے ویڈیو سامنے آ گئی

Aug 23, 2024 | 17:35:PM
لگتا ہے آج ہم شہید ہو جائیں گے,حملے سے چند منٹ پہلے اہلکاروں کی بات چیت کرتے ویڈیو سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے سے چند منٹ پہلے اہلکاروں کی بات چیت کرتے ویڈیو سامنے آگئی۔

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے حملہ کر کے 12 اہلکاروں کو شہید کیا تاہم سوشل میڈیا پر کچھ اہلکاروں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  پولیس حمے سے کچھ منٹ پہلے اہلکار آپس میں بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں،ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار ابرار کو مذاق میں کہہ رہے ہیں کہ  لگتا ہے آج شہید ہو جائیں گے،جہاں ہم رات میں موجود ہیں یہاں دن کو بھی کوئی نہیں آتا، اسی دوران گھات لگائے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر راکٹ لانچر سے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں 12جوان شہید اور 8زخمی ہو گئے۔

 یاد رہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی 2گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجےمیں 12 اہلکار شہید ہوگئے،شہید اہلکاروں میں رحیم یارخان کے 9،مظفر گڑھ کا1، ملتان سے 1 اور ڈی جی خان سےتعلق رکھنے والا اہلکارشہید ہوئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یارخان: کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک