روپے کی اونچی اڑان، ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

Aug 23, 2024 | 17:38:PM

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 278.67 روپے سے کم ہوکر 278.50 روپے پر بند ہوا ،ماہرین کاکہنا ہے کہ برآمدات کی رقم آنے سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا  جبکہ یوور 45 پیسے کمی سے 310.74 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاؤنڈ  34 پیسے  مہنگا ہوکر 366.13  روپے پر آگیا۔ اسی طرح یو اے ای درہم  76.22 روپے ،سعودی ریال 74.22 روپے پر برقرار رہا۔

ادھرسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 8 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا،100 انڈیکس 78 ہزار 801 کی سطح پر بند ہوا ،آج مارکیٹ میں 18 ارب روپے مالیت کے 68 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پنڈی ٹیسٹ؛پی سی بی نے شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کردیا

مزیدخبریں