(روزینہ علی) راولپنڈی میں جاری پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا، بنگلہ دیش کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لئے مزید 132 رنز درکار ہیں۔
پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر316 رنز بنا لیے، بنگلہ دیش کی جانب سے شادماں اسلام 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مومن الحق نے 50 جبکہ نجم حسین نے 16 رنز کی اننگز کھیلی، مشفیق الرحیم 55 اور لٹن کمار داس 52 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ، محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ؛پی سی بی نے شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کردیا
واضح رہے کہ پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کی تھی اور بنگلہ دیش کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 132رنز درکار ہیں۔