ٹراما سنٹرز اور سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ 

Aug 23, 2024 | 18:44:PM
 ٹراما سنٹرز اور سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) محکمہ صحت بلوچستان نے 10سرکاری ہسپتالوں اور ٹراما سنٹرز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے صوبہ بھر کے 10 ہسپتالوں سمیت 2ٹرما سینٹرز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے   پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے والے ہسپتالوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ژوب، پنجگور اور کوہلو شامل ہیں،پشین، خضدار اور ڈیرہ بگٹی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی شامل ہیں،قلات اور لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹراما سنٹر ژوب اور ٹراما سنٹر خضدار کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائیں جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرخزانہ نے اگلے ماہ آئی ایم ایف سے معاہدے کا امکان ظاہر کردیا