خیبرپختونخوا حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پلاننگ کرے: حافظ نعیم الرحمان

Aug 23, 2024 | 19:03:PM
 خیبرپختونخوا حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پلاننگ کرے: حافظ نعیم الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سستی بجلی بنانے میں خیبرپختونخوا کا اہم کردار ہے،خیبرپختونخوا حکومت عوام کو ریلیف کیوں نہیں دے رہی ، عوام کو ریلیف دینے کیلئے پلاننگ کرے اور وفاق سے بات کرے۔

 پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا  کہ  پورے ملک کیلئے ٹیرف میں کمی کی جائے، خیبرپختونخوا حکومت عوام کو ریلیف کیوں نہیں دے رہی ،خیبرپختونخوا حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پلاننگ کرکے  وفاق سے بات کرے،منشا گروپ اور شریف فیملی کے آئی پی پی کے پیسے خزانے میں آجائے تو پورے سال کی بجلی کی قیمت کم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو ہڑتال ہو گی اور تاجر تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے،تاجر برادری کسی سازش میں نہ آئے،ہر تاجر 28 اگست کو اپنی دکان بند کر کے احتجاج میں مکمل حصہ لے، اگر ابھی تاجر پیچھے ہوئے تو آئندہ عوام کو ریلیف ملنا مشکل ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سستی بجلی بننے میں خیبرپختونخوا کا اہم کردار ہے،حکومت کو اپنی مراعات ختم کرنی چاہیئے اور تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس ختم کرنا چاہیئے،جاگیردار ٹیکس نہیں دے رہا اور تنخواہ دار ٹیکس دے رہا ہے ، ختم نبوت کی سپریم کورٹ کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کردی