ایم پی اے کی جھوٹی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم قانون کی گرفت میں آگیا

Aug 23, 2024 | 19:18:PM

(اشتیاق ربانی)ایف آئی اے اسلام آباد نے شکر گڑھ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئےممبر صوبائی اسمبلی کی نازیبا جھوٹی ویڈیو  وائرل کرنے والا ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔   

 ایف ائی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان رضا انصاری  نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کے ایم پی اےچوہدری محمود  سنگراں کے بھائی یونس کے  نام سے جھوٹی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی،ملزم کو جعلی نازیبا  ویڈیو وائرل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ،ملزم کے خلاف الیکٹرانک  کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،  ملزم ذیشان رضا انصاری کو  ایف آئی اے نے شکر گڑھ شہر گھر سے گرفتار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کردی

مزیدخبریں