بھارت سے نیپال جانیوالی بس دریا میں جاگری,27 مسافر ہلاک متعدد زخمی

Aug 23, 2024 | 19:29:PM
 بھارت سے نیپال جانیوالی بس دریا میں جاگری,27 مسافر ہلاک متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت سے نیپال جانے والی مسافر بس دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 27مسافر ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ نیپال کے تناہن ضلع میں پیش آیا، بس میں کل 43 مسافر سوار تھے اور حادثے کے نتیجے میں 27جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جارہی تھی اور اپنی منزل پر پہنچنے سے تقریباً 110 کلومیٹر پہلے ضلع تناہن کے مقام پر بہنے والے دریا میں جاگری۔ 

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ٹریفک حادثہ، زائرین کی میتیں آج وطن لائی جائیں گی