سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد، کارکنان 7 ستمبر کو کانفرنس میں شرکت یقینی بنائیں: مولانا فضل الرحمان

مبارک

Aug 23, 2024 | 20:32:PM
سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارکباد، کارکنان 7 ستمبر کو کانفرنس میں شرکت یقینی بنائیں: مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک بھر کے مسلمانوں کو جمعیت علماء اسلام کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ملک بھر سے تمام مسلمان 7 ستمبر کو لاہور میں یوم فتح کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

‎سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پراظہار تشکر کے حوالے سے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان  نے جامع مسجد  منسٹر انکلیومیں اجتماع سےخطاب کیا، اجتماع میں وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سول و ملٹری افسران سمیت نمازیوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے، اس موقع پر خطیب جامع مسجد منسٹر کالونی مفتی امیر زیب بھی موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‎سابقہ فیصلے سے قادیانیوں کو سہولت مل رہی تھی، ‎فیصلے میں چند متفقہ امور کو چھیڑا گیا تھا، ‎سپریم کورٹ نے گذشتہ روز متنازعہ پیراگراف حذف کرنے کامختصر فیصلہ سنایا، ‎آج  ملک بھر میں تمام مسلمانوں نے یوم تشکر منایا اور شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور آٹو پارٹس کمپنی نے پیداواری پلانٹس بند کر دیا

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ‎ہم ملک بھر کے مسلمانوں کو جمعیت علماء اسلام کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ‎پوری قوم سے یہ اپیل ہے کہ  7 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے ختم نبوت کے یوم فتح کی عظیم الشان کانفرنس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔