سندھ: حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جاوید قائم خانی) سندھ سرکار نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر کراچی سمیت دیگر اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔
حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، محکمہ داخلہ کے مطابق آئی جی سندھ کی سفارش پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر، اعلان ہو گیا
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر ملک بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔