پشاور میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 6 دن کیلئے دفعہ 144 نافذکر دی گئی۔
دفعہ 144 چہلم کی مناسبت سے لگائی گئی ہے، 26 اگست کو چہلم کا انعقاد ہونا ہے، دفعہ 144 کے تحت افغان باشندوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
کیمپ سے باہر آنے والے افغان باشندوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ پشاور نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی