(روزینہ علی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارا بیسٹ باؤلر ہے،ایک میچ یا ایک اننگز سے آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ پرفارم نہیں کر سکتے۔
راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ آخری 12 اورز میں ہم ڈسپلن میں نہیں تھے،کل کا دن آپ نے دیکھا میچ بروقت شروع نہیں ہوا،اگر کل پچ کو دھوپ لگتی تو میچ اور اچھا ہوتا،؛لیکن پھر بھی میچ کی پوزیشن ابھی ٹھیک ہے،کل کا دن اگر ہم جلدی وکٹ لیں گے تو کچھ بہتر ہو جائے گا،باقی ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے باؤلرز اور فیلڈرز نے آج بہت اچھا پرفارم کیا،ہمیں چاہیے وکٹ ایسی ہو جو سب کو سپورٹ کرے،ہم چاہیں گے کہ دوسرا جب ٹیسٹ ہو تو پچ بہتر ہو،اس ٹیسٹ میچ کے بعد بھی ہمارے پاس وقت ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارا بیسٹ باؤلر ہے،ایک میچ یا ایک اننگ سے آپ نہیں کہہ سکتے کہ پرفارم نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ملٹری کیڈٹس گیمز: پاک فوج نے 5 میڈلز جیت لئے
اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ عامر جمال کی شکل میں آپ کے پاس بہت زبردست آل راؤنڈر آ چکا ہے،ٹونی آئے ہیںان کا کام کرنے کا اپناانداز ہے،بہت مختصر وقت تھا انکے پاس پچ کو پریپیئر کرنا،ہم بالکل چاہتے ہیں ہمیں ایسی پچ ملے جیسی ہم چاہتے ہیں،ہم بھی جب آئے تو پہلے دن سے ہم بھی آل راؤنڈر نہیں تھے،آل راؤنڈر آپ کو بنانے پڑتے ہیں اور اس کیلئےے تھوڑا وقت چاہیے ہوتا ہے۔
اظہر محمود نے مزید کہا کہ امیر حمزہ بھی بہترین باؤلر ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے،ہم نے پچ کو دیکھتے ہوئے کنڈیشن کیا تو اس وجہ سے محمد علی کو امیرحمزہ پر ترجیح دی باقی ایسی کوئی بات نہیں،جب پچ اچھا ہوتا ہے تو بہترین شاٹس ملتے ہیں،اب دھوپ نکلی ہے تو پچ بھی اب ایسی ہے جیسے آپ کہتے ہیں پنڈی گراؤنڈ ہے،اب بال کافی موو کر رہا ہے ،ابھی پچز کے اوپر کافی کام ہو رہا ہے اور ہم یہی چاہ رہے تھے کہ فاسٹ باؤلنگ کو ہم پچ پر بہتر کریں۔