(24نیوز)پاکستان میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے،اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی،24گھنٹوں میں مزید 2 ہزار142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،319 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اعداد وشمار کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 35 ہزار 621 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے،جن میں مزید 2 ہزار142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814ہوگئی،ابتک کورونا میں مبتلا 4 لاکھ15 ہزار352 افراد صحتیاب بھی ہوگئے ہیں۔
کورونا کے 2 ہزار 931 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 2 ہزار 414 مریضوں کی حالات تشویش ناک جبکہ 319 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔سب سےزیادہ مریض پشاور، راولپنڈی اور ملتان میں ہیں، بلوچستان ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے۔
ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار905ہے،سب سے زیادہ ایکٹو کیسز سندھ میں 18 ہزار 918 اور پنجاب میں 8 ہزار 335 ہے۔ اسلام آباد چار ہزار 969 اور خیبرپختونخوا میں چار ہزار 508فعال کیسز ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے انتقال کر جانے 84 میں سے 47 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے،ابتک کورونا سے پنجاب میں تین ہزار 732 اور سندھ میں تین ہزار 379 افراد اتنقال کر چکےہیں۔خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 563،اسلام آباد میں 394بلوچستان میں 179، آزاد کشمیر میں 211 اور گلگت بلتستان میں 99 افراد جانیں کھو چکے ہیں۔