ٹرمپ کا 900 ارب ڈالرکےکورونا ریلیف بل پر دستخط سے انکار

Dec 23, 2020 | 09:50:AM
ٹرمپ کا 900 ارب ڈالرکےکورونا ریلیف بل پر دستخط سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالرکے کورونا ریلیف بل پر دستخط کرنے سے انکار  کر دیا ہے، انہوں نے کہاکہ بل میں غیر ضروری اور فضول چیزیں شامل ہیں۔ جبکہ کورونا کے حوالے سے کچھ شامل نہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعت  کی جانب سے بل منظور کئے جانے کے بعد کانگریس نے صدر کے دستخط کےلیے بل وائٹ ہاؤس بھجوایا تھا، امریکی صدر نے ہر شہری کیلئے رقم 600 سے بڑھا کر 2000 ڈالر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس بل میں ترامیم کرکے دوبارہ وائٹ ہاؤس بھجوائے، اگر ترمیم نہ کی گئیں تو یہ بل آئندہ حکومت ہی منظور کرے گی۔بل واپس لوٹاتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’’ہوسکتا ہے آئندہ حکومت میں میں ہی ہوں‘‘۔

صدر ٹرمپ نے کہا کسی کانگرس رکن نے  ہزاروں صفحات پر مشتمل بل نہیں پڑھا ہوگا،  بل میں غیر قانونی طور پر امریکہ آنے والوں کیلئے1800 ڈالر فی کس رکھے گئے ہیں، یہ رقم امریکی شہریوں کو ملنے والی رقم سے بھی زیادہ ہے۔ امریکی شہریوں کیلئے صرف چھ ڈالرز کی رقم فی کس مختص کی گئی جبکہ چھوٹے کاروباروں کو بھی مناسب رقم نہیں دی جارہی۔کانگرس بیرون ممالک میں اپنے مفادات کیلئے بے پناہ رقوم خرچ کرتی ہے جبکہ امریکیوں کےلیے انتہائی کم رقم منظور کرنا چاہتی ہے حالانکہ کرونا وبا چین کی غلطی ہے امریکیوں کی نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرونا ریلیف بل میں کمبوڈیا کےلیے 85.5 ملین ڈالرز، پاکستان میں جمہوری پروگرامز کےلیے 25 ملین ڈالرز، برما کےلیے 134 ملین مختص کیےگئے جبکہ مصر اور اسکی فوج کےلیے 1.3 ارب ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔ مصر ہماری دی ہوئی رقم سے روس سے ہتھیار خریدے گا۔505 ملین ڈالرز کوسٹاریکا، گوئٹے مالا، ہنڈورس، پاناما دیگر کی سیکیورٹی کیلئے ہیں، 40 ملین ڈالرز واشنگٹن میں کینیڈی سینٹر کےلیے مختص کیےگئے ہیں اور کرونا ریلیف بل میں 153 ملین نیشنل گیلری آف آرٹس کےلیے رکھے گئے۔