موبائل شاپ ،معمولی تلخ کلامی پر گاہک کی فائرنگ ، 4 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں موبائل شاپ پر معمولی تلخ کلامی پر گاہک کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ندیم نامی گاہک یتیم خانہ چوک پر واقع ایک موبائل شاپ پر فون ٹھیک کروانے آیا اور معمولی تلخ کلامی پر اس نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے بتایا کہ گاہک کی فائرنگ سے دکان کے مالک فیصل سمیت دکان میں موجود عمران، رضا شاہ اور اسداللہ زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ ندیم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم ندیم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیاگیا ہے۔