(24نیوز)ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت کی ۔سابق صدر آصف علی زرداری کی آج کی حاضری سے استثنی کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ملزمان کے وکلاء کی نیب کے گواہ طارق مجید پر جرح مکمل ہوگئی۔جس کے بعد عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔